اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: مسلم دکاندار کو دھمکی دینے والے کے خلاف ایف آئی آر درج - ای ٹی وی بھارت

جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو عام آدمی پارٹی کے اقلیتی ونگ کے سیکرٹری انور شاہد نے براڑی پولیس سے اس کی شکایت کی اور ایف آئی آر درج کرائی۔

دہلی: مسلم دکاندار کو دھمکی دینے والے کے خلاف ایف آئی آر درج
دہلی: مسلم دکاندار کو دھمکی دینے والے کے خلاف ایف آئی آر درج

By

Published : Nov 10, 2021, 7:18 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے شمالی علاقے براڑی کے سنت نگر میں دیوالی کے دن بریانی کی دکان چلانے والے ایک مسلمان دکاندار کو دھمکی دے کر جبراً دکان بند کرنے کو کہا گیا تھا جب اس کی ویڈیو منظر عام پر آئی تو عوام میں شدید غصہ دیکھا گیا اور سوشل میڈیا پر بھی شدید مذمت کی گئی۔

دیوالی پر مسلم دکاندار کو دھمکی دینے والے کے خلاف ایف آئی آر درج

ویڈیو میں دھمکی دینے والا شخص اپنا نام نریش کمار سوریاونشی بتاتا ہے اور خود کو سخت گیر ہندو تنظیم بجرنگ دل کا رکن ظاہر کرتا ہے۔ ویڈیو میں دکاندار کو دیوالی پر دکان کھولنے پر ہراساں کرتا ہوا سنا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں وہ شخص دھمکی دے رہا ہے کہ یہ ہندوؤں کا علاقہ ہے جامع مسجد نہیں، کس نے تمہیں یہاں دکان کھولنے کی اجازت دی ہے اس کے ساتھ وہ یہ بھی کہہ رہا ہے کہ ہندوؤں جاگ جاؤ یہ لوگ جہاد کرتے ہیں۔

جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو عام آدمی پارٹی کے اقلیتی ونگ کے سیکرٹری انور شاہد نے براڑی پولیس سے اس کی شکایت کی اور ایف آئی آر درج کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلم طالب علم کے ساتھ پولیس کی بربریت

اس پورے معاملے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے انور شاہد سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ 'پولیس کے ذریعے ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے تاہم ابھی تک دھمکی دینے والے شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔'

حالانکہ انہوں نے بتایا کہ 'سنت نگر میں فی الحال ماحول ٹھیک ہے دکان مکمل طور پر کھل رہی ہیں اور علاقے کے لوگوں میں بھی دوکاندار کے لیے ہمدردی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ شرپسند عناصر ان کی اس گنگا جمنی تہذیب میں نفرت کا سیاسی کھیل کھیلنے میں کامیاب نہ ہوں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details