کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ میں کسانوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔ دہلی میں کئی جگہ پر تصادم کے ویڈیو سامنے آئے ہیں۔ ٹریکٹر پریڈ کے دوران کئی جگہ ہنگامہ ہوا۔
اس معاملے میں دہلی پولیس کی جانب سے کسانوں کے خلاف دیگر تھانہ میں 22 ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
دہلی پولیس کے اعلی افسر نے بتایا کہ ٹریکٹر ریلی میں تشدد کے تعلق سے پانڈو نگر، غازی پور، سیماپوری، کوتوالی، اتم نگر، نظف گڑھ اور بابا ہری داس تھانہ میں کسانوں کے خلاف 22 ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا، سرکاری کام میں خلل ڈالنا اور پولیس پر حملے کرنا جیسی دفعات شامل ہیں۔