نئی دہلی: بی جے پی کی ترجمان نپور شرما کے ذریعہ رسول ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے پر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے شدید احتجاج کیا ہے اور بی جے پی کی اسپوک پرسن نپور شرما کے خلاف شاہین باغ تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ BJP's Nupur Sharma Booked Over Remark on Prophet Muhammad۔ایم آئی ایم دہلی اسٹیٹ کے صدر کلیم الحفیظ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ کلمات کہنے پر بی جے پی لیڈر نپور شرما کے خلاف شاہین باغ تھانہ میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ FIR Against BJP Leader Nupur Sharma in Shaheen Bagh
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران سے اپیل کی ہے کہ گستاخ رسول ﷺ کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ ایسے گستاخِ رسول کو فوری گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے اور سخت سے سخت کارروائی کی جائے کیونکہ اس نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے اور بار بار ہمارے صبر کو آزمایا جا رہا ہے۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ ماضی میں بھی جس لیڈر نے مسلمانوں کے خلاف تضحیک آمیز باتیں کیں اس کی ترقی ہوئی لیکن اس بار وزیر اعظم اور وزیر داخلہ ضرور اس گستاخ کے خلاف کارروائی کریں۔