اردو

urdu

ETV Bharat / state

طاہر حسین کے خلاف ایف آئی آر درج، پارٹی نے برطرف کیا

شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد میں کاؤنسلر طاہر حسین کا نام سامنے آیا ہے۔ اس کے بعد دہلی پولیس نے بدھ کو ان کے مکان اور گودام کو سیل کر دیا ہے۔ دہلی پولیس نے طاہر کا گھر اور گودام سیل کیا۔ ساتھ ہی ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ دفعہ 302 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے انہیں بنیادی رکنیت سے برطرف بھی کر دیا ہے۔

طاہر حسین کے خلاف ایف آئی آر درج
طاہر حسین کے خلاف ایف آئی آر درج

By

Published : Feb 27, 2020, 11:02 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:41 PM IST

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں کراول نگر کے چاند باغ میں عآپ کونسلر کے مکان سے لوگ پتھر بازی کرتے اور پیٹرول بم پھینکتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ ہلاک شدہ انکت کے اہل خانہ نے عآپ کونسلر طاہر حسین اور ان کے حامیوں پر قتل کر کے لاش کو نالے میں پھینکنے کا الزام لگایا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

کاؤنسلر طاہر حسین کا نام سامنے آنے کے بعد عام آدمی پارٹی نے بنیادی رکنیت سے انہیں برطرف کر دیا ہے۔

ٹویٹ

شمال مشرقی دہلی کے نہرو نگر سے کاؤنسلر طاہر حسین نے تشدد میں اپنا نام سامنے آنے کے بعد اس پورے معاملے کی تردید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'جب فسادی ان کے گھر کے پاس جمع ہونے لگے تو انہوں نے خود اس کی اطلاع پولیس کودی اور وہ 24 تاریخ کو ہی گھر چھوڑ کر نکل گئے تھے۔'

طاہر حسین نے گھر میں موجود نہیں ہونے کی بات کی ہے لیکن ان کے گھر اور گودام سے پیٹرول بم اور پتھر برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

دہلی پولیس نے طاہر کا گھر اور گودام سیل کیا ہے۔ ساتھ ہی ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور 302 دفعہ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details