اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسٹم ڈیوٹی محکمہ کوالرٹ رہنے کی ہدایت - smuggling of gold

حکومت نے سونے اور دیگر بیش قیمی دھاتوں پر درامد ڈیوٹی بڑھانے کے بعد اس کی اسمگلنگ کے اندیشہ کے پیش نظر کسٹم محکمہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

کسٹم ڈیوٹی محکمہ کوالرٹ رہنے کی ہدایت

By

Published : Jul 6, 2019, 10:56 PM IST

اطلاعات کے مطابق کسٹم ڈیوٹی محکمہ کو سونے کی اسمگلنگ پر سخت نگاہ رکھنے کے لئے کہا گیا ہے۔ بغیر کسٹم ڈیوٹی کے سونا ملک میں لانے کی اجازت نہیں دی جاناچاہئے۔
واضح رہےکہ مرکزی بجٹ 2019-20میں سونے اور دیگر بیش قیمتی دھاتوں کے امپورٹ پر ڈیوٹی دس فیصد سے بڑھاکر 12.5فیصد کردی گئی ہے۔
ہیرے اور زیورات ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے صدر پرمود اگروال نے کہا کہ سونے پر برآمد ڈیوٹی بڑھ جانے سے کاروباریوں میں مایوسی ہے۔ زیورات صنعت پہلے سے ہی مندی سے گزر رہی ہے اور اس کا امپورٹ کم ہورہا ہے۔

کاروباریوں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ سونے اور زیورات کا کاروبار پڑوسی ممالک میں منتقل ہوسکتا ہے۔ ہیراپروسیسنگ انڈسٹری کے چین اور ویتنام منتقل ہونے کا پورا اندیشہ ہے۔
آل انڈیا جیم اینڈ جویلری ڈومیسٹک کونسل نے کہاکہ صنعت نے حکومت کو سونے کی درامد پر ڈیوٹی چار فیصد تک کم کرنے کے لئے میمورنڈم دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details