ملک میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تو وہیں ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 824 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہزار 496 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز
یہ بھی پڑھیں:دہلی: ہائی کورٹ نے سابق فوجی کی عبوری ضمانت منظور کی
مرکزی وزارت صحت کے مطابق فی الحال کورونا وائرس (ایکٹیو کیسز) کے زیر علاج افراد کی تعداد 19،868 ہے۔ جبکہ 5،804 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں اور انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
وہیں ایک مریض ملک چھوڑ کر چلا گیا ہے۔ متاثرہ افراد کی کل تعداد میں 77 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔