نئی دہلی: ملک میں کورونا کے فعال معاملوں میں مسلسل دوسرے دن کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 2,303 فعال معاملے کم ہوئے ہیں جب کہ اس سے متاثر 15 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 4,943 افراد کو ویکسینیشن دی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 2,20,66,44,679 افراد کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ منگل کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کل ایکٹو کیسز کم ہو کر 63,380 ہو گئے ہیں۔ ملک میں متاثرین کی کل تعداد 4,49,05,827 ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,369 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9,213 بڑھ کر 4,43,11,078 تک پہنچ گئی ہے۔
اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں سب سے زیادہ 65 کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال میں 56، اڈیشہ میں 54، تلنگانہ میں 13، چھتیس گڑھ میں سات، جھارکھنڈ میں تین، آسام میں دو، منی پور میں ایک جب کہ دہلی میں 567، کرناٹک میں 387، کیرالہ میں 343، مہاراشٹر میں 279، ہریانہ میں 179، پنجاب میں 106 سمیت دیگر ریاستوں میں آندھرا پردیش، بہار، چنڈی گڑھ، گوا، گجرات، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، لداخ، مدھیہ پردیش، میگھالیہ، ناگالینڈ، پڈوچیری، سکم، تمل ناڈو اور اتراکھنڈ سمیت دیگر ریاستوں میں کورونا کے معاملوں میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔