اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bribery Case in Delhi رشوت معاملے میں دہلی پولیس کی خاتون اے ایس آئی گرفتار

سی بی آئی نے دہلی پولیس کی ایک خاتون اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو رشوت مانگنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ خاتون اسسٹنٹ سب انسپکٹر پر اپنے شوہر کے معاملے کو چھپانے کے لیے رشوت مانگنے کا الزام تھا۔ CBI Arrest Female ASI of Delhi Police

رشوت کے معاملے میں دہلی پولیس کی خاتون اے ایس آئی گرفتار
رشوت کے معاملے میں دہلی پولیس کی خاتون اے ایس آئی گرفتار

By

Published : Apr 28, 2023, 9:49 AM IST

نئی دہلی:سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے جمعرات کو دہلی پولیس کی ایک خاتون اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو اپنے شوہر کے معاملے کو چھپانے کے لیے ایک خاتون سے 7.5 لاکھ روپے رشوت مانگنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ملزم خاتون اے ایس آئی کی شناخت سیما دیوی کے طور پر کی گئی ہے جو اوٹر نارتھ ضلع کے سائبر پولیس اسٹیشن میں تعینات ہے۔ سی بی آئی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ انہوں نے ایک خاتون کے خلاف اپنے شوہر کے خلاف سائبر کرائم کیس کو دبانے کے لیے 7.5 لاکھ روپے کی رشوت طلب کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ بعد ازاں ملزمان 50 لاکھ روپے لینے پر راضی ہوگئے۔ اس دوران متاثرہ نے سی بی آئی سے رجوع کیا اور ایف آئی آر درج کرائی۔ سی بی آئی نے جال بچھا کر ملزم کو شکایت کنندہ سے رشوت طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:CBI Arrests Horticulture Officer جموں میں چیف ہارٹیکلچر آفیسر دس لاکھ روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار، سی بی آئی

واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ 2023 میں سی بی آئی نے دہلی کے شاہدرہ کے جی ٹی بی انکلیو تھانے میں تعینات ایک انسپکٹر، ایک اے ایس آئی اور ایک ہوم گارڈ جوان کو رشوت طلب کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ سی بی آئی کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایک شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ملزم ہیت رام کی ضمانت منسوخ کرنے کے نام پر رشوت مانگی گئی ہے۔ ہیت رام کو گزشتہ سال جون میں درج ایف آئی آر نمبر 275/22 کے معاملے میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ الزام ہے کہ جی ٹی بی انکلیو پولیس اسٹیشن میں تعینات انسپکٹر شیوچرن مینا، اے ایس آئی ترلوک چند ڈباس نے رشوت طلب کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details