اردو

urdu

ETV Bharat / state

دفاعی شعبہ میں ایف ڈی آئی کے تناسب میں اضافہ کا خیرمقدم

مرکز کی مودی حکومت نے دفاعی شعبہ میں بیرونی سرمایہ کاری کے تناسب کو 49 فیصد سے بڑھاکر 74 تک اضافہ کیا ہے۔

FDI limit hike in defence sector will be a game changer: Rajnath Singh
دفاعی شعبہ میں ایف ڈی آئی کے تناسب میں اضافہ کا خیرمقدم

By

Published : May 17, 2020, 3:55 PM IST

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مستقبل کی تبدیلی کےلیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے اور اس کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبہ میں بیرونی سرمایہ کاری کے تناسب کو بڑھانے کے نتیجہ میں اسلحہ سازی اور فوجی دفاعی ساز و سامان کی پیداوار کے لیے بھارت کے حقیقی وسائل کا بھر پور استعمال ہوگا۔

راج ناتھ سنگھ نے اپنا ردعمل وزیر فینانس نرملا سیتارمن کے وسیع تر اصلاحات کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔

دفاعی شعبہ میں بڑے اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے سیتارمن نے دو سو سال قدیم دفاعی ادارہ آرڈیننس فیکٹری بورڈ کو کارپوریٹ میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ میک ان انڈیا کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کی جانب یہ فیصلہ ایک بہترین پیشرفت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details