اردو

urdu

ETV Bharat / state

فاطمہ نے اردو میں 100 نمبر حاصل کیے - ارہویں جماعت کی طالبہ فاطمۃ الزہرا

سی بی ایس ای بارہویں بورڈ کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والی زینت محل اسکول کی طالبہ فاطمہ اس بات کو سرے سے خارج کرتی ہیں کہ اسکول سرکاری ہو یا نجی نتائج کا دارومدار طلباء پر ہوتا ہے کیونکہ کچھ بچے اچھے اسکولوں میں پڑھنے کے بعد بھی کامیاب نہیں ہوپاتے اور کچھ سرکاری اسکولز میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

Breaking News

By

Published : Jul 15, 2020, 10:28 AM IST

دارالحکومت دہلی کے پرانی دہلی علاقہ میں گورنمنٹ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول زینت محل میں تعلیم حاصل کرنے والی بارہویں جماعت کی طالبہ فاطمۃ الزہرا نے ایک مضمون میں سو فیصد نمبر حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے۔ طلبہ نے اردو مضمون میں سو نمبر حاصل کی ہیں۔ جبکہ کل فیصد 93.6 رہا۔

فاطمہ نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں امید تھی کہ وہ اردو میں صد فیصد نمبر حاصل کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہبہ نے 96.2 فیصد نمبرات حاصل کیے، ماں کا ہو گیا تھا انتقال

بات چیت کے دوران فاطمہ نے بتایا کہ ان کی کامیابی میں ان کی بڑی بہن کا اہم کردار رہا ہے کیونکہ انہوں نے بھی 12 ویں جماعت میں 100 نمبر حاصل کیے تھے۔

اپنی کامیابی سے مطمئن فاطمہ نے دیگر طلبہ کے لیے بھی اپنی کامیابی کے سیکرٹ شیئر کرتے ہوئے فاطمہ نے بتایا کہ کلاس کے دوران جو بھی پڑھایا جاتا ہے اسے ذہن نشیں کرنے سے امتحان کے دوران کافی مدد ملتی ہے۔

وہیں فاطمہ اس بات کو سرے سے خارج کرتی ہیں کہ اسکول سرکاری ہو یا نجی نتائج کا دارومدار طلباء پر ہوتا ہے کیونکہ کچھ بچے بہتر اسکولوں میں بھی کامیاب نہیں ہوتے اور کچھ سرکاری اسکولز میں بھی کامیاب ہوجاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details