سوراج انڈیا کے سربراہ یوگیندر یادو نے کسانوں کے نمائندوں اور پولیس سے ملاقات کے بعد کہا کہ 26 جنوری کو کسان اس ملک میں پہلی بار یوم جمہوریہ پریڈ کریں گے۔
کسان 26 جنوری کو پریڈ کریں گے: یوگیندر یادو انہوں نے بتایا کہ پانچ دور کی بات چیت کے بعد یہ طے ہو پایا ہے کہ کسان یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شامل ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران سارے بیریکیڈ کھلیں گے، جس کے بعد ہم دہلی کے اندر داخل ہوکر مظاہرہ کریں گے۔ راستوں (روٹ) کے بارے میں اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
غور طلب ہے کہ کسان گزشتہ برس 26 نومبر سے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ تقریباً 11 دور کے مذاکرات کے بعد بھی کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔ جس کے بعد کسانوں نے کال دی تھی کہ آئندہ 26 جنوری کو ٹریکٹر ریلی نکال یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شامل ہوں گے، لیکن کچھ طے نہیں تھا کہ انہیں اجازت ملے گی۔
آج کسان رہنما و سماجی کارکن یوگیندر یادو نے دیگر کسان رہنماؤں کی موجودگی میں بتایا کہ پولیس انتطامیہ سے بات چیت کے بعد انہیں اجازت مل گئی ہے، لہذا کسان یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شامل ہونے جارہے ہیں۔