نئی دہلی:مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ تین نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے احتجاج کے سات ماہ مکمل ہونے کے موقع پر 26 جون کو ملک بھر کے راج بھونوں پر دھرنا دیں گے۔
سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے کہا ہے کہ وہ 26 جون کو اپنے احتجاج کے دوران سیاہ جھنڈے دکھائیں گے اور صدر رام ناتھ کووند کو ایک یادداشت پیش کریں گے ۔
ایس کے ایم کے کسان رہنما اندرجیت سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 26 جون کو 'زراعت بچاؤ، جمہوریت بچاؤ' کے طور پر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا "ہم راج بھونوں پر کالے جھنڈے دکھا کر اور ہر ریاست کے گورنر کے ذریعہ صدرجمہوریہ کو میمورنڈم دے کر احتجاج کریں گے۔"