وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے کسانوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے- بدھ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بتایا کہ کچھ کسان ماضی میں ان سے ملنے آئے تھے۔ بے موسم بارشوں کی وجہ سے ان کی فصلیں برباد ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے یہ لوگ پریشان تھے۔
انہوں نے کہا 'میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ حکومت ان کے ساتھ ہے، ایسے تمام کسانوں کو معاوضہ دیا جائے گا'۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب بھی کسانوں کے ساتھ اس طرح کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے، ہم نے فی ہیکٹر50 ہزار کی شرح سے معاوضہ دیا ہے، جو ملک میں سب سے زیادہ۔ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں۔ یہ صرف اعلان نہیں ہے بلکہ یہ رقم اعلان کے 3 ماہ کے اندر مل جاتی ہے۔ اس سلسلے میں کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔