اردو

urdu

ETV Bharat / state

Farmers Celebrate Vijay Diwas: جشن کے ساتھ غازی پور بارڈر سے کسانوں کی روانگی کا آغاز - دہلی کی خبر

ایک سال تک دہلی اور اترپردیش کے غازی پور بارڈر پر چٹان کی طرح جم کر مرکزی حکومت سے زرعی قوانین واپس Farm Laws Repealed کرانے والے کسان آج جشن کے ساتھ غازی پور بارڈر سے اپنے گھر کو روانہ ہو رہے ہیں۔

جشن کے ساتھ غازی پور بارڈر سے کسانوں کی روانگی شروع
جشن کے ساتھ غازی پور بارڈر سے کسانوں کی روانگی شروع

By

Published : Dec 11, 2021, 1:34 PM IST

غازی پور بارڈر پر کسانوں نے تمبو اور ٹینٹ کھولنا Farmers Removing Tents From Delhi Border شروع کردیا ہے۔ 10 دسمبر کو غازی پور بارڈر پر جشن کا ماحول رہا ہے ٹھنڈ ہونے کے باوجود کئی جگہوں پر لوگ دیر رات تک جشن مناتے نظر آئے۔ اس دوران کچھ لوگ آبدیدہ بھی رہے وہ اس لیے کہ تقریباً ایک سال تک ساتھ رہنے کے بعد اب بچھڑنے کا غم ستارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگ مٹھائی کھلاکر ایک دوسرے کو مبارک باد دے رہے ہیں تو کچھ لوگ گلے مل کر اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔ تحریک ملتوی ہونے کے اعلان کے بعد سے ہی یوپی گیٹ پر جشن ہے۔

جشن کے ساتھ غازی پور بارڈر سے کسانوں کی روانگی شروع

مظاہرین نے سامان باندھ کر گھر لوٹنا شروع کردیا ہے۔ وہیں رات بھر یہاں جشن منایا گیا ۔ تحریک کے ملتوی ہونے کی خوشی میں مظاہرین نے مٹھائی تقسیم اور ترنگا لہرایا۔ جگہ جگہ ناچ گانا ہوتا رہا۔ یوپی گیٹ پر25 بڑے اور80 چھوٹے تمبو لگے تھے۔ 27 لنگر بھی چل رہے تھے۔ اسٹیج کے پیچھے لگے زیادہ تر تمبو کھل گئے ہیں جو بچے ہی انہیں بھی کھولا جارہا ہے۔

جشن کے ساتھ غازی پور بارڈر سے کسانوں کی روانگی شروع
اسٹیج کے پیچھے کی سڑک تقریباً خالی ہوگئی ہے۔ اتراکھنڈ،پنجاب ،ہریانہ ،سہارنپور اور پیلی بھیت سے آئے مظاہرین نے لوٹنا شروع کردیا ہے۔ رام پور سے آئے نوجوانوں نے جو اسٹور لگایا تھا وہ بھی بند کردیا ہے۔

سال بھر سے چل رہی تحریک کی وجہ سے علاقائی لوگوں کو بھی پریشانی ہورہی تھی۔ بارڈر کے آس پاس کے دکانداروں اور گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ سال بھر بعد خوشی ملی۔ تحریک کی وجہ سے ان کے کام دھندوں پر بھی اثر پڑا تھا۔ اب بازار کھلنے سے روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Farmers Removing Tents From Delhi Border: سنگھو بارڈر سے ٹینٹ ہٹنا شروع

دوسری طرف حکومت کی سانوی مانگ ماننے کی یقین دہانی کے بعد کسان تنظیموں نے آج منائے جانے والے وجے دیوس پروگرام میں کئی سماجی اور سیاسی تنظیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماس اینڈ کلاس آرگنائزیشن نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کسانوں کی یہ کامیابی لبرل پالیسیوں کے خلاف سماج کے مخلف طبقات کی جدوجہد کو مضبوطی فراہم کرے گی۔ ماس اینڈ کلاس آرگنائزیشنوں نے کہا کہ پروگرام میں کسان،مزدور، زرعی مزدور، خواتین، نوجوان، طلبا اور اساتذہ مدیگر لوگ شرکت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details