اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا - دہلی سرحد پر ٹریفک کا نظام شدید متاثر - دہلی سرحد پر ٹریفک نظام شدید متاثر

کسانوں کی ناکہ بندی اور پولیس کی سختی کی وجہ سے نوئیڈا سے دہلی جانے والی شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہے۔

نوئیڈا دہلی سرحد پر ٹریفک نظام شدید متاثر
نوئیڈا دہلی سرحد پر ٹریفک نظام شدید متاثر

By

Published : Dec 4, 2020, 3:49 PM IST

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا-دہلی سرحد پر ہو رہے کسانوں کی تحریک کی وجہ سے دہلی کی سرحدی شاہراہ پولیس نے بند کر رکھی ہے۔ کسانوں کی ناکہ بندی اور پولیس کی سختی کی وجہ سے نوئیڈا سے دہلی جانے والی شاہراہوں پر نظام ٹریفک نظام شدید متاثر ہے۔

نوئیڈا دہلی سرحد پر ٹریفک نظام شدید متاثر

ڈی این ڈی پر کئی کلو میٹر طویل جام ہے۔ صبح سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔ لوگوں کا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں پورا ہو رہا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ نوئیڈا کے بعد دہلی میں بھی پولیس چیکنگ کر رہی ہے کہ کہیں کسان کسی دوسرے ذرائع سے دہلی میں داخل تو نہیں ہو رہے ہیں۔ جس سے عام لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دہلی اور نوئیڈا پولیس کی تمام ایڈوائزری بے اثر ثابت ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں اور حکومت کے مابین اگلی میٹنگ ہفتے کی دوپہر 2 بجے ہوگی

دراصل نوئیڈا سیکٹر 14 سے 'اکچھر دھام مندر' کی جانب جانے والا راستہ بھی بند ہے، اس لئے تمام ٹریفک ڈی این ڈی سے گزر رہی ہے۔ ایسے میں ٹریفک جام ہونا لازمی ہے۔ ہزاروں گاڑیاں قطاروں میں ہیں، لوگ منزل مقصود پر پہنچنے کے لئے لیے تگ و دو میں مصروف ہیں۔ لیکن جام سے سب مجبور اور بے بس ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details