اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا میں کسانوں کا احتجاج، گرفتار ساتھیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ

کسان ایکتا سنگھ کے عہدیداروں اور کارکنان نے سیکٹر 19 میں واقع سٹی مجسٹریٹ کے دفتر کا گھیراؤ کیا اور بڑے پیمانے پر احتجاج کی دھمکی دی۔

Farmers protest in Noida
Farmers protest in Noida

By

Published : Sep 4, 2021, 4:06 PM IST

اترپردیش کے نوئیڈا اتھارٹی دفتر کا گھیراؤ کرنے والے کسانوں کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے، وہیں نوئیڈا میں احتجاج کر رہے کسانوں نے کہا کہ اترپردیش حکومت احتجاج کے آئینی حق سے بھی محروم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

کسانوں کا احتجاج

کسانوں نے اپنے مطالبات تحریری طور پر سٹی مجسٹریٹ کو پیش کیا اور تمام گرفتار کسان رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

کسان ایکتا سنگھ نے کہا کہ اگر جیل بھیجے گئے کسانوں کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو سنگھ کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا اور اس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کی ہوگی۔ اس موقع پر کسان ایکتا سنگھ کے قومی سرپرست چودھری بالی سنگھ سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

دراصل گوتم بودھ نگر نوئیڈا میں 81 گاؤں کے ہزاروں کسانوں نے آبادی کے تصفیہ سمیت دیگر 4 اہم مطالبات کو لیکر بھارتیہ کسان پریشد کی قیادت میں بدھ سے جمعہ تک احتجاج کرنے کے لیے اتھارٹی کے دفتر پہنچے تھے۔ اس دوران سینکڑوں کسانوں اور رہنماؤں کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور تقریباً 70 افراد کو جیل بھیجا دیا گیا۔ ان سب کی رہائی کے لیے کسان ایکتا سنگھ نے سٹی مجسٹریٹ کے دفتر کا گھیراؤ کیا تھا۔

کسان سنگھ نے نوئیڈا اتھارٹی اور انتظامیہ پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ فوری طور پر گرفتار کسان ساتھیوں کو رہا کرے۔ نیز ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہ کیا جائے۔ بصورت دیگر کسان ایکتا سنگھ تحریک شروع کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔

سنگھ کے قومی سرپرست چودھری بالی سنگھ نے کہا کہ کسانوں کا استحصال کرنے والے افسران کے خلاف جمہوری اور پُرامن طریقے سے مظاہرہ کرکے اپنے حقوق مانگنے والے کسانوں کو ان کے حقوق دینے کے بجائے نوئیڈا پولیس انتظامیہ گرفتار کررہی ہے۔ یہ جمہوریت کا قتل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details