اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسان تنظیموں نے قومی دارالحکومت میں دباؤ بڑھایا - نوئیڈا سے غازی آباد .

کسان تنظیموں نے زرعی اصلاحی قوانین کو واپس لینے کے مطالبے میں قومی دارالحکومت میں دباؤ بڑھا دیا ہے اور کہا ہے کہ مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد ہی وہ واپس جائیں گے۔

کسان تنظیموں نے قومی دارالحکومت میں دباؤ بڑھایا
کسان تنظیموں نے قومی دارالحکومت میں دباؤ بڑھایا

By

Published : Dec 3, 2020, 2:54 AM IST

کسانوں نے نوئیڈا سے غازی آباد کو آنے والے اور قومی دارالحکومت کو آنے والے کئی راستوں کو رکاوٹ کھڑی کردی ہے جس کی وجہ سے مختلف مقامات پر جام کا مسئلہ ہو گیا ہے۔

اس دوران وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ کسانوں کے مسائل کا حل ضرور نکلے گا۔

کسان تنظیموں نے قومی دارالحکومت میں دباؤ بڑھایا

مسٹر تومر نے کہا کہ کسان تحریک کا راستہ چھوڑ کر بات چیت کا راستہ اختیار کریں۔

دہلی کے راستے بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، دہلی کے عوام برداشت اور خندہ پیشانی کا ثبوت دیں۔

کسان تنظیموں کی آج دن بھر میٹنگ ہوتی رہی اور تین دسمبر کو حکومت کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

کسانوں نے کہا ہے کہ اگر ان کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے تو دہلی آنے کے تمام راستے بند کر دیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details