رکن پارلیمان اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ 'کسانوں کا مودی حکومت پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے کیونکہ شروع سے ہی مودی کے قول و فعل میں فرق رہا ہے۔ نوٹ بندی، غلط جی ایس ٹی اور ڈیزل پر بھاری ٹیکس بیدار کسان جانتے ہیں۔ زرعی بل سے مودی حکومت اپنے 'دوستوں' کی تجارت میں اضافہ کرے گی اور کسان کی روزی روٹی پر حملہ کرے گی'۔
'مودی حکومت سے کسانوں کا اعتماد اٹھ چکا ہے' - 86 فیصد کسان پانچ ایکڑ سے بھی کم زمین کے مالک ہیں
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر قول و فعل میں تضاد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت والی حکومت کسان مخالف ہے اور ملک کے کسانوں نے ان پر اعتماد کھو دیا ہے۔
مودی حکومت سے کسانوں کا اعتماد اٹھ چکا ہے
بعدازاں، لوک سبھا میں کانگریس کے نائب قائد گروور گوگوئی، کانگریس مواصلات کے محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا اور راجیو ساتو نے یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ 60 فیصد کسان دو ایکڑ سے بھی کم اراضی کے مالک ہیں اور 86 فیصد کسان پانچ ایکڑ سے بھی کم زمین کے مالک ہیں۔
'حکومت کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے'
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ جن کسانوں کی آزادی کی بات کی جارہی ہے انہیں یہ بھی بتانا چاہئے کہ دو ایکڑ اراضی والا کسان اپنے گاؤں سے باہر جاکر اپنی فصل کیسے فروخت کرسکتا ہے۔