کسان تحریک کے لیڈروں نے یوم جمہوریہ کے موقع پر دارالحکومت میں رونما ہونے والے پُرتشدد واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔
جوائنٹ کسان مورچہ کے لیڈر یوگیندر یادو نے منگل کے روز کہا کہ لال قلعہ کے احاطے میں کسانوں نے پرچم لہرانے کی جو کوشش کی وہ ناقابل معافی ہے۔ ایسے لوگ متحدہ کسان مورچہ کا حصہ نہیں ہيں۔ اس سے کسانوں کی تحریک کمزور پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس تنظیم نے یہ کارروائی کی اس کی جانکاری انتظامیہ کو پہلے سے تھی۔
یوگیندر یادو نے کسانوں کی تنظیموں سے طے شدہ راستے پر ہی پریڈ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تشدد سے تحریک کمزور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پریڈ میں بے ضابطگی کسان تنظیموں کی ناکامی ہے۔ تحریک قیادت کر رہے لوگ اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ ان کے مطابق 90 سے 95 فیصد کسانوں نے یہ پریڈ طے شدہ راستوں پر کی اور وہ پرامن رہتے ہوئے منظم طریقے سے آگے بڑھے۔ دو چار فیصد لوگوں نے کو بے ضابطگی کا مظاہرہ کیا ہے جس سے امن میں خلل پڑا ہے اور تحریک کو کمزور کرنے کا کام کیا گیا ہے۔