کسان سمواد پروگرام میں تنظیم کی جانب سے رکن الدین کو ضلع صدر کے لئے منتخب کیا گیا۔ کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے قومی صدر راہل دویدی نے کہا کہ حکومت ہریانہ کسانوں کے مفاد کے لئے بہت سی اسکیموں پر کام کر رہی ہے۔
'کسان، سرحد پر تعینات فوجی کی طرح ملک کا سپاہی ہے' کسان بھی سرحد پر تعینات ایک فوجی کی طرح ملک کے لئے خدمات انجام دیتا ہے۔ ریاستی صدر رنبیر چھکارا نے کہا کہ اسمبلی میں منظور کیے گئے تینوں آرڈیننس کسانوں کے مفاد میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسان بھائیوں کو اپوزیشن کے بہکاوے میں نہیں آنا چاہیے۔ کسانوں کے ساتھ پیش آنے والے ہریانہ کے پیپلی واقعہ کے بارے میں صحافیوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ نا تو کسان کی غلطی ہے نا ہی حکومت کی اور نا انتظامیہ کی بلکہ ذمہ دار اپوزیشن ہے۔ اپوزیشن نے ہی کسانوں کو گمراہ کیا تھا اور کسانوں کے ساتھ جو ہوا وہ کافی تکلیف دہ تھا۔
حالانکہ کسانوں کے ساتھ ہوئے اس ظلم پر اپوزیشن کا صاف کہنا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کسان سڑکوں پر اترے اور حکومت نے ان کے مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے ان پر لاٹھیاں برسا دیں۔