زرعی قوانین (Farm Laws) کے خلاف کسان تحریک میں شامل سوراج پارٹی (Swaraj Party) کے بانی یوگیندر یادو سے ای ٹی وی بھارت دہلی کے اسٹیٹ ہیڈ وشال سوریا کانت نے خصوصی گفتگو کی۔
اس دوران یوگیندر یادو نے تینوں زرعی قوانین کو واپس (Farm Laws Repealed) لینے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ اس تحریک میں کسانوں کی جیت ہوگی جو ہمیں مل گئی۔
یوگیندر یادو نے اسے تاریخی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'یہ ایک تاریخی فتح ہے لیکن ادھوری ہے۔ اس ملک میں کسانوں نے اپنا وجود ثابت کر کے بتا دیا ہے کہ کسانوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس ملک میں کسانوں کی بات سنے بغیر کوئی وزیر اعظم کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتا۔'
تحریک کی حکمت عملی کی جیت یا انتخابی سیاست کی جیت کے سوال پر یوگیندر یادو نے کہا کہ 'ہماری حکمت عملی نے دباؤ بنایا تو حکومت کو انتخابات کی فکر ہونے لگی۔ اس تحریک میں 700 لوگ شہید ہوئے، پھر بھی حکومت نہ مانی، لیکن انتخابی دستک میں کسانوں کی تحریک سے مرکزی حکومت گھبرا گئی اور آخر کار انہیں یہ فیصلہ لینا پڑا۔