پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس Winter Session of Parliament پیر سے شروع ہو رہا ہے اور زرعی قانون کی منسوخی Farm Laws Repealedبل 2021 لوک سبھا کے پہلے دن کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
خیال رہے وزیراعظم نریندر مودی نے 29 نومبر کو ہی ان بلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد گزشتہ بدھ کو مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق اس بل کو منظوری دی گئی۔
اس سے قبل اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا تھا کہ حکومت سرمائی اجلاس کے پہلے ہفتے میں ہی ترجیحی بنیاد پر زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کی کارروائی شروع کرے گی۔
اس کے پیش نظر کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے وہپ جاری کرتے ہوئے اپنے اپنے اراکین کو پہلے دن ایوان میں موجود رہنے کو کہا ہے۔