اردو

urdu

ETV Bharat / state

وطن سے غداری کا "بے قصور ملزم"

تقریباً 20 برس تک پارلیمنٹ میں بلا خوف و خطر آمد و رفت کرنے والے 4 مسلم ارکان پارلیمان کے پرسنل سکریٹری فرحت خان کی کہانی درد و الم اور کرب سے بھری ہوئی ہے۔

فرحت خان کی کہانی درد و الم اور کرب سے بھری ہوئی ہے

By

Published : Jun 28, 2019, 4:02 PM IST

فرحت خان کی کہانی درد و الم اور کرب سے بھری ہوئی ہے


سنہ 2016 میں دہلی پولیس نے ان پر پاکستانی جاسوس ہونے کا 'داغ' کچھ ایسا لگایا کہ 2 برس تک "ناحق" قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد انہیں باعزت بری تو کردیا گیا لیکن بدنامیوں کی زنجیر ان کے پیروں سے لپٹ گئی۔

بائیس ستمبر 2018 میں پاکستان کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کا الزام ان پر ثابت نہیں ہوا اور عدالت نے انہیں باعزت بری کردیا۔

فرحت کے لیے جیل کی زندگی کسی جہنم سے کم نہیں تھی، دوران قید ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا اور انہیں جنازہ تک دیکھنا نصیب نہیں ہوا۔

فرحت میڈیا سے ناراض ہیں، ان کا کہا ہے کہ میڈیا نے ان سے وفادار شہری کا اعزاز بڑی بے مروتی سے چھین لیا۔

اب فرحت خان روزگار کی تلاش میں دربدر بھٹک رہے ہیں، ان کے کندھوں پر بدنامیوں کا بوجھ ہے، فرحت کا سسٹم سے بس یہی چبھتا ہوا سوال ہے کہ کہاں اور کس سے فریاد کریں اور کسے آواز دیں؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details