ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے بعد چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے کہا کہ 'اس ایوان کے کچھ ممبران رواں سال نومبر میں اپنی مدت پوری کریں گے۔ انہوں نے ان ممبروں کے ذریعہ کیے گئے کاموں کی ستائش کی اور ان کے دوبارہ منتخب ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ممبران کو صحت مند رہنے اور برسوں تک پورے جوش کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے کی دعا کی۔
ایوان بالا میں مدت پوری کرنے والے ممبروں کو الوداعیہ - Veer Singh Member of Parliament
راجیہ سبھا (ایوان بالا) نے ان ممبروں کو الوداعیہ دی ہے جو نومبر میں اپنی میعاد پوری کرنے جارہے ہیں اور ان کے لیے اس ایوان کے ممبر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔
کانگریس کے پی ایل پنیا اور راج ببر، بھارتیہ جنتا پارٹی کے نیرج شیکھر اور ہردیپ سنگھ پوری، سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو، روی پرکاش ورما، چھترپال سنگھ یادو اورجاوید علی، بہوجن سماج پارٹی کے ویر سنگھ وغیرہ نمایاں ہیں۔
اس موقع پرنیرج شیکھر نے کہا کہ 'وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ اس ایوان کا ممبر بننے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک صاف ستھری، تعلیم یافتہ اور طاقتور ملک کی تعمیر اور غریب بچوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'بچپن میں وہ اپنے والد چندرشیکھر کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس آتے تھے تب اتنی سخت سیکیورٹی نہیں ہوتی تھی۔