اردو

urdu

By

Published : Jan 16, 2021, 8:27 PM IST

ETV Bharat / state

جشن جمہوریہ کے مشاعرے پر منسوخی کے بادل

حالانکہ اجازت سے متعلق اکادمی کے خطوط پولیس کے لائسنسنگ ڈیپارٹمنٹ بھیج دیے گئے ہیں لیکن اب تک ان اداروں سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

Clouds of cancellation on Republic Day Mushairah
جشن جمہوریہ کے مشاعرے پر منسوخی کے بادل

یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی اردو اکادمی کے ذریعے منعقد کیے جانے والا مشاعرہ سنہ 1982 سے تاحال تسلسل کے ساتھ منعقد ہو رہا تھا۔ تاہم رواں برس اس مشاعرے کے انعقاد پر منسوخی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

جشن جمہوریہ کے مشاعرے پر منسوخی کے بادل

دراصل دہلی اردو اکادمی کا سالانہ جشن جمہوریہ مشاعرہ سال 2021 شاید منعقد نہ ہو پائے اس کے پیچھے دہلی پولیس کے ذریعے دی جانے والی منظوری نہ ملنے کا حوالہ دیا جا رہا ہے۔

حالانکہ اجازت سے متعلق اکادمی کے خطوط پولیس کے لائسنسنگ ڈیپارٹمنٹ بھیج دیے گئے ہیں لیکن اب تک ان اداروں سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی اردو اکادمی کے وائس چیئرمین پروفیسر شہپر رسول سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اکادمی اور حکومت مشاعرہ منعقد کرنا چاہتی ہے لیکن اجازت نہیں مل پا رہی ہے۔ تاہم ابھی بھی امید نہیں ہاری ہے۔

جشن جمہوریہ کا مشاعرہ دہلی اردو اکادمی کے سب سے بڑے مشاعروں میں شمار ہوتا ہے اسی لیے شعر و شاعری کے شائقین اس کا طویل وقت سے انتظار کرتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے غالب اکیڈمی کے ذمہ دار ڈاکٹر عقیل سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اس مشاعرے کا آغاز سنہ 1952 میں ہوا جو پہلے اردو سبھا کے زیر اہتمام اور پھر ساہتیہ کلا پریشد کے ذریعے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے منعقد کیا جاتا تھا۔ سنہ 1982 میں دہلی اردو اکادمی کے قیام کے بعد اس مشاعرے کے انعقاد کی ذمہ داری اکادمی کو دے دی گئی جو تاحال جاری ہے۔

دہلی اردو اکادمی کے سابق وائس چیئرمین پروفیسر اختر الواسع نے اس پر اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ جب سب کچھ ہو رہا ہے تو اس مشاعرے کے انعقاد پر پابندی کیوں ہے؟

اردو اکادمی کا جشن جمہوریہ مشاعرہ ایک روایتی مشاعرہ ہے جس کی اپنی تاریخ رہی ہے۔ گذشتہ 40 برسوں کے درمیان کبھی ایسا نہیں ہوا کہ مشاعرہ منعقد نہ ہو، ہاں یہ ضرور ہوا ہے کہ مشاعرہ لال قلعے کے بجائے کہیں اور کردیا گیا ہو، مگر ایسا نہیں ہوا کہ مشاعرہ ملتوی کیا گیا ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details