اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: دھوکہ دہی معاملے میں دو گرفتار - ملزم نور محمد اور عثمان

اطلاع کے مطابق نقلی نوٹ کو اصلی نوٹ کے بیچ میں رکھ کر لوگوں کو دھوکہ دینے والے دو ملزمان کو تھانہ سیکٹر 58 نوئیڈا پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ملزم نور محمد اور عثمان کو نوئیڈا پولیس نے ایکسپو سینٹر کی حدود کے قریب سیکٹر 62 نوئیڈا سے گرفتار کیا ہے۔

نوئیڈا: دھوکہ دہی معاملے میں دو گرفتار
نوئیڈا: دھوکہ دہی معاملے میں دو گرفتار

By

Published : Jun 8, 2021, 1:44 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا میں پولیس نے نقلی چلڈرن بینک لیبل والے نوٹ اصلی نوٹوں کی گڈی میں رکھ کر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے اس طرح کے کئی نوٹ بھی برآمد کیے ہیں۔

نوئیڈا: دھوکہ دہی معاملے میں دو گرفتار

اطلاع کے مطابق نقلی نوٹ کو اصلی نوٹ کے بیچ میں رکھ کر لوگوں کو دھوکہ دینے والے دو ملزمان کو تھانہ سیکٹر 58 نوئیڈا پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ملزم نور محمد اور عثمان کو نوئیڈا پولیس نے ایکسپو سینٹر کی حدود کے قریب سیکٹر 62 نوئیڈا سے گرفتار کیا ہے۔

ان کے قبضے سے بھارتیہ منورجن بینک لیبل کے 2000 روپے مالیت کے 19 جعلی نوٹ، چلڈرن بینک لیبل کے 500 روپے کے 4 جعلی نوٹ، 500 روپے کا 1 اصلی نوٹ اور 1 غیر قانونی چاقو برآمد ہوا ہے۔

فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details