اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: فرضی آی اے ایس افسر گرفتار - لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزام

دہلی کے شمال مغربی ضلع کی پولیس نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک فرضی آئی اے ایس افسر کو گرفتار کیا ہے۔

دہلی: فرضی آی اے ایس گرفتار
دہلی: فرضی آی اے ایس گرفتار

By

Published : Apr 14, 2020, 11:19 AM IST

دہلی کے شمال مغربی ضلع پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزام میں فرضی آئی اے ایس افسر کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ شخص لاک ڈاؤن کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑک پر گھوم رہا تھا، جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

اس پورے معاملے میں دہلی پولیس کے عہدیداروں نے بتایا کہ 'ملزم کا نام آدتیہ گپتا ہے اور وہ کیشیو پورم علاقے کا رہائشی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ملزم سڑکوں پر گھوم رہا تھا اور دہلی پولیس کا لوگو اس کی گاڑی پر لگا ہوا تھا۔ جب پولیس والوں نے اسے بیریکیڈ پر روکا تو وہ غصے سے کار سے باہر نکلا اور پولیس سے الجھ گیا۔ اس نے پولیس اہلکاروں پر غصہ ہوکر خود کو وزارت داخلہ میں اپنے آپ کو سینئر آئی اے ایس بتایا اور کہا کہ آپ میری گاڑی چیک کرنے کی کیسے ہمت کرتے ہیں۔

جب پولیس افسران نے اس سے اس کا شناختی کارڈ طلب کیا تو اس کا پہچان بے نقاب ہوگیا۔ اس کے بعد پولیس نے فوری طور پر معاملہ کو سنجیدگی سے لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا اور اس کی کار بھی قبضے میں لے لی۔

پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ 'ملزم کا نام آدتیہ گپتا ہے اور وہ کیشوا پورم علاقے سے ہے۔ آدتیہ کے والد ٹھیکیدار ہیں اور لاک ڈاؤن کے دوران آدتیہ صرف ٹشن دکھانے کے لیے ایک فرضی آئی اے ایس بن گیا تھا۔ لیکن پولیس اسے گرفتار کرلیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details