ریاست ہریانہ کے ضلع گروگرام میں شدت پسندوں نے میوات کے لقمان نامی نوجوان کے ساتھ بے رحمانہ طریقے سے مار پیٹ کی تھی۔
لقمان نوح ضلع کے گھاسیڑا گاؤں کے رہائشی ہیں۔ وہ میٹ لیکر عموماً گروگرام اور دہلی جاتے رہتے تھے۔ لیکن عید الاضحیٰ سے ٹھیک پہلے لقمان کے ساتھ یہ واردات انجام دی گئی۔
اس معاملے میں میڈیا میں مسلسل خبریں شائع ہونے کے بعد دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا۔ اس معاملے کی جانچ پڑتال کرنے نوح میوات میں فیکٹ فائنڈنگ ٹیم پہنچی ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے اس وفد سے بات چیت کی۔ ٹیم میں شامل آر ٹی آئی کارکن سلیم بیگ نے بتایا کہ، 'قانون، حکومت اور پولس گویا سب پر لرزہ طاری ہے۔ پولس کی موجودگی میں اس طرح کی بےرحمانہ واردات انجام دی جاتی ہے اور پولس تماشائی بنی رہتی ہے۔'