دہلی ہائی کورٹ نے جے این یو تشدد معاملے میں داخل کیے گئے ثبوتوں کو محفوظ رکھنے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران فیس بک، گوگل اور وہاٹس ایپ کو نوٹس جاری کیا ہے۔
سماعت کے دوران دہلی پولیس نے کہا کہ 'جے این انتظامیہ کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ دیگر جانکاری دینے کے لیے خط لکھا گیا ہے لیکن جے این یو انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک خط کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔'
واضح رہے کہ جے این یو کے تین پروفیسرز کا دعوی ہے کہ 'ثبوتوں کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی بنیاد پر انہوں نے ایک درخواست داخل کی ہے۔'