اس حادثے پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ میں اوریہ میں ہونے والے سڑک حادثے میں جان و مال کے نقصان سے انتہائی پریشان ہوں۔
'اوریا میں جان ومال کے نقصان سے پریشان ہوں' - مہاجر مزدوروں کا المیہ مسلسل بدتر
اترپردیش میں ایک بار پھر اوریا میں 24 مزدوروں کی ایک سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔ یہ حادثہ ریاست کے ضلع اوریا میں پیش آیا۔ اس حادثے کو لیکر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا۔
'اوریہ میں جان ومال کے نقصان سے پریشان ہوں'
مہاجر مزدوروں کا المیہ مسلسل بدتر ہوتا جارہا ہے۔ فوری طور پر کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش کے ضلع اوریہ میں ایک مرتبہ پھر تکلیف دہ سڑک حادثے میں 24 مزدوروں کی موت ہوگئی۔ تو وہیں اس حادثے میں 15 مزدور شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں سیفئی روانہ گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی راحت کا کام جاری ہے۔