اردو

urdu

ETV Bharat / state

Winter Session of Parliament پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس، پہلے دن وزیر خارجہ ایس جے شنکر ایوان سے خطاب کریں گے - ایس جے شنکر کا سرمائی اجلاس سے خطاب

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ لوک سبھا کے بلیٹن کے مطابق حکومت اس سیشن میں 16 نئے بل پیش کر سکتی ہے۔ وہیں کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران وہ سرحد کی صورتحال، معیشت کی حالت اور معاشی طور پر کمزور طبقات کے لیے ریزرویشن جیسے موضوعات پر بحث کا مطالبہ کرے گی۔ Congress on state of economy

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس، پہلے دن وزیر خارجہ ایس جے شنکر ایوان سے خطاب کریں گے
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس، پہلے دن وزیر خارجہ ایس جے شنکر ایوان سے خطاب کریں گے

By

Published : Dec 7, 2022, 10:09 AM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ میں بدھ سے شروع ہورہے سرمائی اجلاس میں اپوزیشن مہنگائی، سرکاری ایجنسیوں کے غلط استعمال بے روزگاری، کسانوں کے مسائل، ہندوستان-چین سرحد سمیت مختلف امور پر حکومت کو گھیرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ یہ اجلاس گجرات اور ہماچل پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی سے ایک دن پہلے شروع ہو رہا ہے۔ یہ سرمائی اجلاس 29 دسمبر تک جاری رہے گا۔ 23 دنوں میں کل 17 اجلاس ہوں گے۔ حکومت اس سیشن میں 16 نئے بل پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور ایوان میں 8 زیر التوا بلوں کی منظوری دی جا سکتی ہے۔ اپوزیشن نے 23 روزہ اجلاس کے لیے مناسب وقت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ S Jaishankar address in winter session

لوک سبھا میں ایوان کے ڈپٹی لیڈر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں کل پارلیمنٹ کی لائبریری بلڈنگ میں منعقدہ کل جماعتی میٹنگ میں اپوزیشن لیڈروں نے یہ تیور دکھائے۔ حکومت کی جانب سے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے یقین دلایا کہ حکومت ہر مسئلہ پر بحث کے لیے تیار ہے اور اس پر پارلیمانی مریادا اور نظم و ضبط کے ساتھ بات چیت کی جانی چاہیے۔ جوشی کے علاوہ راجیہ سبھا کے لیڈر اور مرکزی وزیر پیوش گوئل، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال، وی مرلی دھرن میٹنگ میں موجود تھے۔ ترنمول کانگریس کے سدیپ بندیوپادھیائے، ڈیرک اوبرائن، ڈی ایم کے کے تروچی شیوا اور ٹی آر بالو، لوک جن شکتی پارٹی کے پشوپتی پارس، وندنا چوان، نیشنل کانفرنس کے ڈاکٹر فاروق عبداللہ، آسام گن پریشد کے ویریندر پرساد ویش اور سی پی آئی (ایم) کے وِنے وشرم ا شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Winter Session of Parliament سرمائی اجلاس کو بحسن و خوبی چلانے کیلئے اوم برلا کی تمام پارٹیوں سے تعاون کی اپیل

کانگریس نے مہنگائی اور مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اپوزیشن کو مزید وقت دیا جانا چاہئے۔ مسٹر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ حکومت کو ہندوؤں اور مسلمانوں کے تہواروں کے ساتھ ساتھ عیسائیوں کے تہواروں کا بھی خیال رکھنا چاہئے تھا اور پارلیمنٹ کے اجلاس کی تاریخ طے کرتے وقت کرسمس کے تہوار کا خیال رکھنا چاہئے تھا۔ اس پر پارلیمانی امور کے وزیر نے کہا کہ کرسمس کا تہوار ویک اینڈ پر ہے اور اس وقت پارلیمنٹ بند رہتی ہے۔ بیجو جنتا دل نے خواتین ریزرویشن بل لانے کا مطالبہ کیا اور شیو سینا (شندے دھڑے) کے ہیمنت پاٹل نے آبادی کنٹرول بل لانے کا مطالبہ کیا۔ وائی ​​ایس آر کانگریس نے مہنگائی پر بحث کا مطالبہ کیا ہے اور شرومنی اکالی دل کی جانب سے محترمہ ہرسمرت کور بادل نے پنجاب میں جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details