جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مختلف کورسز میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کی ہے،یہ توسیع دوسری مرتبہ ہےجو طلبا کی اپیل کے بعد کی گئی ہےطلبا اب27 مئی کے بجائے 31 مئی تک فارم بھرسکتے ہیں یہ ان طلبا کے لیے خوشخبری ہے جنہوں نے ابھی تک فارم نہیں بھرے ہیں۔Jamia Millia Islamia Extends Admissions Registration Deadline
JMI Admission 2022:جامعہ میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع - داخلہ کی تاریخ میں توسیع
یونیورسٹی کے جن کورسز میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ان میں انڈر گریجویٹ (یوجی)، پوسٹ گریجویٹ (پی جی)، ڈپلومہ اور ایڈوانس ڈپلومہ کورسز شامل ہیں۔ یعنی جو امیدوار کسی وجہ سے ابھی تک درخواست پیش کرنے سے قاصر رہے ہیں وہ اب یہ کام کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ جامعہ نے درخواست پیش کرنے کی آخری تاریخ میں دوسری مرتبہ توسیع کی ہے اور ممکنہ طور پر اب آگے اس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ Jamia Millia Islamia Extends Admissions Registration Deadline
یونیورسٹی کے جن کورسز میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ان میں انڈر گریجویٹ (یوجی)، پوسٹ گریجویٹ (پی جی)، ڈپلومہ اور ایڈوانس ڈپلومہ کورسز شامل ہیں۔ یعنی جو امیدوار کسی وجہ سے ابھی تک درخواست پیش کرنے سے قاصر رہے ہیں وہ اب یہ کام کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ جامعہ نے درخواست پیش کرنے کی آخری تاریخ میں دوسری مرتبہ توسیع کی ہے اور ممکنہ طور پر اب آگے اس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پہلے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے یوجی، پی جی، ڈپلومہ اور ایڈوانس ڈپلومہ کورسز میں درخواست پیش کرنے کی آخری تاریخ 27 مئی 2022 تھی، جس میں توسیع کر کے اب 31 مئی 2022 کر دیا گیا ہے۔ جامعہ کی وائس چانسلر نے طلبا کی اپیل پر آخری تاریخ میں توسیع کی ہے۔
جامعہ کے بی ٹیک، بی آرک کورس میں داخلہ کی آخری تاریخ میں بھی توسیع کر کے اسے اب 20 جون 2022 کر دیا گیا ہے۔ ایسا جے ای ای مینس اور این اے ٹی اے امتحان کے شیڈیول میں تبدیلی کے سبب کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:Jamia Millia Islamia: جامعہ ملیہ اسلامیہ کو اے پلس پلس گریڈ ملا، اے ایم یو میں بھی خوشی کا ماحول
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے یوجی اور پی جی کورسز کے لیے ایک لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں۔ پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق تعلیمی سیشن 2022-23 کے لیے 136 کورسز کے لیے درخواست پیش کرنے والے کل امیدواروں میں سے 56667 خواتین ہیں۔