اردو

urdu

ETV Bharat / state

میوات : دکانوں کے اوقات کار میں توسیع - بازار بند کرانے کی اپیل درکنار

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں سماجی تنظیموں کی جانب سے بازار بند رکھنے کی اپیل کی جا رہی تھیں وہیں ضلع انتظامیہ نے دکانیں کھولنے کے اوقات میں مزید مہلت دے دی ہے۔

میوات : دکانوں کے اوقات کار میں توسیع
میوات : دکانوں کے اوقات کار میں توسیع

By

Published : May 21, 2020, 8:38 PM IST

نوح میوات کے اورنج زون میں شامل ہونے کی وجہ سے صبح 9 بجے سے 6 بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے اس دوران سماجی دوری کا خصوصی خیال بھی رکھنا ہے۔

ڈی سی نوح پنکج یادو کی ہدایات پر طاق و جفت کے قانون کے ساتھ دکانیں صبح 7 بجے سے ایک بجے تک کھولی جارہیں تھیں لیکن عید الفطر سے ٹھیک پہلے یہ مہلت شام 6 بجے تک کر دی ہے۔

نوح پنکج یادو کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق بازار میں بھیڑ بالکل بھی نہیں ہونے دی جا سکتی ہے۔ دکانداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ خریدار سے مناسب دوری بنا کر رکھیں، دکانداروں کو دستانے پہنے رکھنا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

میوات : دکانوں کے اوقات کار میں توسیع

دکاندار کو یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ اس کی دکان پر ایک وقت میں پانچ سے زیادہ لوگ نہ ہوں۔ گاڑی دکان کے آگے نہ کھڑی کرنے دیں۔ ہوٹل وغیرہ نہیں کھولی جا سکتی ہیں البتہ ہوم ڈلیوری کے لیے خدمات لی جا سکتی ییں۔

اس دوران بازار میں لاک ڈاؤن کے ضوابط کی خلاف ورزی بھی دیکھی گئی ہے۔ جفت - طاق کا قانون دکانوں پر نافذ ہے لیکن اس قانون کی خلاف ورزی بھی ہوتی ہے کارروائی کے لیے پولیس بازار میں گشت کرتی رہتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details