نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سبجیکٹ ایسوسی ایشن آف ڈپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس میں ایک توسیعی خطبہ کا انعقاد کیا ہے جس کا مقصد سائبر سیکوریٹی اور مشین لرننگ میں طلبا کو نئی ٹکنالوجیز کے سلسلے میں معلومات فراہم کرنا تھا۔ پروفیسر مونیکا مہروترا صدر ڈپارٹمنٹ آف کمپوٹر سائنس کے خطبے سے پروگرا م کا آغاز ہوا۔ انھوں نے اپنی تقریر میں تمام مہمانوں، مقررین اور طلبا کو بڑی تعداد میں شامل ہونے پر ان کا خیر مقدم کیا۔ Extended Sermon on Cyber Security at Jamia Millia
یہ بھی پڑھیں:
اس موقع پر پروفیسر سیمی فرحت بصیر ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز اس پروگرام کی مہمان خصوصی تھیں۔ انھوں نے طلبا کی زندگی میں نئی نئی ٹکنالوجیز کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ صدر شعبہ پروفیسر مونیکا مہروترا ڈپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس کی اس پہل کی تعریف کی اور توسیعی خطبہ منعقد کرنے کے لیے ان کو مبارک باد پیش کی۔ پروفیسر ڈی کے لوبیال سابق ڈین اسکول آف کمپیوٹر اینڈ سسٹم سائنسز، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی اس پروگرام کے مہمان اعزازی تھے اور پروگرام کے مقرر تھے۔ انھوں نے مشین لرننگ اپلی کیشن ان نیچرل لنگویج پروسیسنگ پر گفتگو کی۔