اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں گاندھی جی کے خطوط اور تصاویر کی نمائش - گاندھی جی

گاندھی جی کی 152 ویں جینتی کے موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈاکٹر ذاکر حسین سینٹرل لائبریری میں ایک نمائش رکھی گئی ہے جس میں مہاتما گاندھی کے لکھے گئے خطوط اور جدوجہد آزادی کو بیان کرنے والی تصاویر لگائی گئیں۔

گاندھی جی کے خطوط اور تصاویر کی نمائش
گاندھی جی کے خطوط اور تصاویر کی نمائش

By

Published : Oct 2, 2021, 5:19 PM IST

بابائے قوم مہاتما گاندھی کا جامعہ ملیہ اسلامیہ سے خاص تعلق ہے۔ اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت نے دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری کے چیف لائبریرین ڈاکٹر طارق اشرف سے بات کی۔

گاندھی جی کے خطوط اور تصاویر کی نمائش

ڈاکٹر طارق اشرف نے کہا کہ جامعہ آج جس مقام پر ہے اس میں مہاتما گاندھی کا کافی تعاون رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ نمائش 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

چیف لائبریرین ڈاکٹر طارق اشرف نے بتایا کہ ان خطوط کے ذریعے وہ(گاندھی جی) اپنی منہ بولی بیٹی اور جامعہ کے دیگر لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے تھے۔ خطوط میں وہ جامعہ کی ترقی کے بارے میں بھی پوچھتے تھے۔

ڈاکٹر طارق نے بتایا کہ 'کہا جاتا ہے کہ ایک بار جب جامعہ بند ہونے کے دہانے پر پہنچ چکا تھا تو وہ(گاندھی جی) جامعہ کو بچانے کے لیے بھیک مانگنے کے لیے بھی تیار تھے۔ اس کے ساتھ انہوں نے بہت سے صنعتکاروں سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ جامعہ کے ساتھ تعاون کریں۔

گاندھی جی کے خطوط اور تصاویر کی نمائش

اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ سینیئر سیکنڈری اسکول میں بچوں کی جانب سے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔

بتادیں کہ ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری میں منعقدہ نمائش کا افتتاح جامعہ کے رجسٹرار ڈاکٹر ناظم حسین جعفری نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کو مہاتما گاندھی کے امن کے پیغام کو عام کرنا چاہیے: یو این جنرل سیکرٹری

اس موقع پر جامعہ کے تمام اسکولوں کے پرنسپل ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر مہتاب عالم اور جامعہ پبلک ریلیشن آفیسر احمد عظیم اس موقع پر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details