معروف فلم ادا کار شترو گھن سنہا نے کہا کہ مہاجر مزدورں کو بھاشن نہیں بلکہ راشن کی ضرورت ہے۔ لاک ڈاؤن میں غلطیاں صرف مرکزی حکومت سے ہی نہیں بلکہ ریاستی حکومتوں سے بھی ہوئی ہے۔ ریاستی حکومتوں کو بھی انہیں روکنا چاہیے تھا لیکن مرکز نے بھی جلد بازی میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔
انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر کہا کہ وہ ایک ہونہار اداکار تھے، انہوں نے فلموں میں بھائی، بھتیجاواد پر بے باکی سے اپنے خیالات رکھے۔
شتروگھن سنہا سے خصوصی بات چیت بھارت چین تنازع پر انہوں نے کہا کہ دوستوں کے ساتھ خاص کر پڑوسی ممالک کے ساتھ مل کر رہنے میں ہی بھلائی ہے، لیکن صرف جھولا جھولنے سے کام نہیں چلے گا، انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی فوج پر بھروسہ ہے، راہل گاندھی کے بیانات کو غلط معنی میں لیا گیا۔یہ بہت ہی حساس مسئلہ ہے، میں اپنے ہلاک ہوئے جوانوں کو خاص کر بہار کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
شتروگھن سنہا سے خصوصی بات چیت انہوں نے بہار کے مزدوروں کے حالات پر کہا کہ سنہ 1947 کے بعد پہلی بار سڑکوں پر ایسی افسوسناک صورتحال دیکھنے کو ملی۔ مزدور روتے، تڑپتے ہوئے اور بھوک پیاس سے بچوں کو سوٹ کیس کے اوپر ننگے پاؤں چلتے ہوئے لوگ گھر واپس جارہے تھے، حکومت کو اس پر دھیان دینا چاہیے تھا، مہاجر مزدوروں کی مدد کی جانی چاہیے تھی۔