اردو

urdu

ETV Bharat / state

Priyanka Bhardwajَ: اردو کے فروغ کے لیے سرگرم پرینکا بھاردواج سے خاص بات چیت - جامعہ ملیہ اسلامیہ

آج کے اس بھاگ دوڑ بھری زندگی میں جہاں ہر کوئی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے انگریزی کو ترجیح دے رہا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اردو کی شیرینی اور مٹھاس و چاشنی کو دیکھتے ہوئے اردو سیکھ کر اردو کو فروغ دینے کا کام کررہے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک غیرسرکاری تنظیم (این جی او) کی بانی پرینکا بھاردواج Priyanka Bhardwajَ ہیں، جو اردو کے معروف ادبا و شعراکے کارناموں کو اجاگر کرتے ہوئے نئی نسل کو بیدار کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ پرینکا بھاردواج سے ای ٹی وی بھارت نے خاص بات چیت کی۔ exclusive interview with priyanka bharduwaj

اردو کے فروغ کے لیے سرگرم پرینکا بھاردواج سے خاص بات چیت
اردو کے فروغ کے لیے سرگرم پرینکا بھاردواج سے خاص بات چیت

By

Published : Mar 12, 2022, 12:43 PM IST

بطور صحافی متعدد اداروں میں کام کرنے والی یوتھ پاٹھ شالہ کی بانی پرینکا بھاردواج نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ اردو کسی مذہب کی زبان نہیں ہے بلکہ وہ ہر بھارتی کی زبان ہے جو لوگ مذہب سے اس زبان کو جوڑ کر دیکھتے ہیں در اصل انہیں بھارتی زبان کا صحیح علم نہیں ہے۔ exclusive interview with priyanka bharduwaj

اردو کے فروغ کے لیے سرگرم پرینکا بھاردواج سے خاص بات چیت


جامعہ ملیہ اسلامیہ سے تعلیم حاصل کرنے والی پرینکا نے کہا کہ جب انہوں نے جامعہ میں داخلہ لیا تھا تب کو اردو، لازمی مضمون قرار دیا گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں کافی مایوسی ہوئی چونکہ انہیں اردو سے عدم دلچسپی تھی اس لیے وہ اردو کوپڑھنا نہیں چاہتی تھیں لیکن دیگر طلبا اور اساتذہ کے ذریعہ اردومیں گفتار اور سلیقہ کو دیکھنے کے بعد اندازہ ہوا کہ یہ تہذیب اور مٹھاس والی زبان ہے اس کو سیکھنا چاہیے اس لیے انہوں نے اردو کو سیکھنا شروع کیا۔


انہوں نے کہا کہ وہ انگریزی اور ہندی کی صحافی ہیں لیکن جب اردو کے الفاظ ہندی میں پڑھے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اردو سیکھنے کا مزید شوق پیدا ہوا اور اردو کو پڑھنا شروع کیا۔
پرینکا بھاردواج نے نئی نسل سے کہا کہ آپ اردو کو ضرور پڑھیں بیشک دوسری زبان حاصل کریں لیکن اردو ہماری مادری زبان ہے اس کو سیکھ کر ہندوستانی تہذیب کو بہتر طریقے سے سیکھ سکتے ہیں۔


یوتھ پاٹھ شالہ کے زیر اہتمام اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی مالی معاونت سےشاہین باغ کے گرین ٹریز پبلک اسکول میں منعقد سمینار بعنوان’ بلونت سنگھ کی ادبی خدمات‘ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت کرتے ہوئے معروف ناقد اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق صدر شعبہ اردو پروفیسر شہزاد انجم نے کہا کہ میں نے حال ہی میں ایک کتاب غیرمسلم شعرا و ادبا پر تحریر کی ہے اس میں بھی بلونت سنگھ کا خصوصی تذکرہ ہے۔


سمینار کے مہمان خصوصی اور اردو دنیا کے مایہ ناز ادیب اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے استاد پروفیسر خواجہ محمد اکرام اور دہلی یونیورسٹی شعبہ اردو کے سربراہ پروفیسر ابن کنول نے بھی خطاب کیا اور پرینکا بھاردواج کو اردو شخصیات کو منظر عام پر لانے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:


اس موقع پر مقررین اور مقالہ نگاروں نے کہا کہ ہمیں سمیناروں کے ساتھ ساتھ زمینی سطح پر اردو کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ دفاتر، بینکوں اور دکانوں میں آج اردو کوعام کرنے کے لیے ہمیں مہم چھیڑنی ہوگی تب ہی اردو کا صحیح معنوں میں فروغ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details