دہلی: ریاست ہریانہ کے نوح ضلع میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد جہاں مسلم نوجوانوں کی گرفتاریاں عمل میں آ رہی ہیں۔ وہیں مسلمانوں کے گھروں پر بھی بلڈوزرز کے ذریعے کارروائی کر ایک خاص طبقے کے لوگوں میں خوف پیدا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایسے میں ملی تنظیمیں وقتا فوقتا نوح کا دورہ کرنے پہنچ رہی ہیں۔ ایسے ہی ایک وفد شفیع مدنی کی قیادت میں نوح کا دورہ کرکے لوٹا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شفیع مدنی سے خاص بات چیت کی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ انہوں نے کہا کچھ دیکھا۔ شفیع مدنی کا تعلق گجرات سے ہے وہ بطور سیکریٹری جماعت اسلامی ہند نوح کا دورہ کرنے پہنچے تھے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے شفیع مدنی نے کہا کہ نوح میں حالات ٹھیک نہیں ہیں، نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو پولیس نے اپنی حراست میں لیا ہوا ہے، لوگوں کے گھروں اور دکانوں کو بلڈوزر کے ذریعے زمین دوز کیا جا رہا ہے، لوگوں کے پاس کھانے پینے کے لیے بھی کوئی انتظام نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:تین منزلہ ہوٹل پر چلا بلڈوزر، نوح تشدد کے دوران ہوٹل کی چھت سے پتھر پھینکنے کا الزام