نئی دہلی:ریاست راجستھان کے ادے پور میں کنہیا لال کو مسلم نوجوانوں کے ذریعہ قتل کرنے اور اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملک بھر میں حالات سنگین ہیں۔ علما اور دانشور اس قتل کو غیر اسلامی، غیر سماجی اور غیر اخلاقی بتارہے ہیں اور اس واقعہ کی مذمت کررہے ہیں، اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے ورلڈ پیس آرگنائزیشن کے جنرل سکریٹری اور سنسکرت کے آچاریہ مولانا اعجاز الرحمٰن شاہین قاسمی سے خاص بات چیت کی۔ Exclusive interview with Ejaz ur Rehman Shaheen
- یہ بھی پڑھیں:Qasim Rasool Detention is Illegal WPI: قاسم رسول کی حراست غیر قانونی: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا
مولانا اعجاز الرحمٰن شاہین قاسمی نے کہا کہ نُپور شرما نے جس طرح سے اپنے بیان کے ذریعہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے اس سے ہم ابھی نکل بھی نہیں پائے تھے کہ راجستھان کے ادے پور میں مسلم نوجوانوں کے ذریعہ ایک غیر مسلم نوجوان کے قتل سے مزید حالات خراب ہوگئے اور ہندو مسلمان کے درمیان دوریاں بڑھ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ادے پور قتل معاملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے لیکن نُپور شرما نے جو گستاخی کی اس میں بھی ہماری ہی غلطی ہے کہ ہم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے عوام کو صحیح سے روشناس نہیں کروایا۔ لوگ سوشل میڈیا پر غلط مواد پڑھ کر اس طرح کی رائے قائم کرتے ہیں، جس طرح سے نُپور شرما نے قائم کیا۔