نئی دہلی:کھانے پینے میں احتیاط اور پے درپے جسمانی ورزش کی وجہ سے انسان بڑی سے بڑی بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے ان خیالات کا اظہار فقہ اکیڈمی نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرنے کناڈا سے تشریف لائے ڈاکٹر احمد بلال نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ ڈاکٹر احمد بلال نے کہا کہ انہوں نے نیچرل پیتھ یعنی ہولسٹک میڈیسن میں ڈگری حاصل کی ہے اور وہ کناڈا سے تعلق رکھتے ہیں۔ لیکن انہوں نے کناڈا سے باہر تقریباً 20 سال آمد ورفت کی ہے اور عوام انہیں بلاتے ہیں اور زیادہ تر کیسز کو اللہ ان سے حل کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بیماری کے بارے میں سب کچھ پتہ ہے لیکن اس کے باوجود عوام مہلک بیماری کو خریدتی ہے خاص کرکے کینسر،کینسر عام طور پر مائیکرو ویب سے ہوتا ہے۔
Dr Ahmad Bilal on Cancer 'کھانے پینے میں احتیاط سے کینسر سے بچا جاسکتا ہے' - dr ahmed bilal on cancer
آج کل کھانے پینے میں بد احتیاطی بہت سی چھوٹی اور بڑی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ اگر انسان کھانے پینے میں احتیاط برتتا ہے تو کسی طرح کا کوئی کینسر نہیں ہوسکتا ہے، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ کھانے کا معیار صحیح ہو اور کھانے سے کوئی سائڈ افیکٹ نہ ہو تو بیماری سے بچ سکتے ہیں۔ Dr Ahmad Bilal on Cancer
ڈاکٹر احمد بلال احمد نے کہا کہ اگر انسان کھانے پینے میں احتیاط رکھتا ہے تو کسی طرح کا کوئی کیسنر نہیں ہوسکتا ہے۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ کھانے کا معیار اور کھانے سے کوئی سائڈ افیکٹ نہ ہو تو بیماری سے بچ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر احمد بلال نے کہا کہ بینائی کو برقرار رکھنے کے لیے آنکھوں کی چند ورزشیں ہیں جس کو کرنے سے بینائی برقرار رہتی ہے لیکن ا س کے لیے مسلسل ایکسر سائز ہونی نہایت ضروری ہے۔ اس موقع ڈاکٹر احمد بلال نے آنکھوں کی بینائی کو کس طرح برقرار رکھیں اس کا اپنے ہاتھوں سے پریکٹس کرکے بھی دکھایا اور کہا کہ سب سے پہلے ناک کی ورزش ہے جسے دن میں متعدد بار کیا جاسکتا ہے۔لیکن خاص کرکے سورج طلوع ہونے کے وقت عمل کرنے سے فائدہ حاصل ہوتا ہے اسی طرح سے وضو بنانے کے بعد بھی اس طرح کے عمل کو کیا جاسکتا ہے اور آنکھ کی روشنی کو لایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ہمت اور حوصلے سے کینسر کا کامیاب علاج ممکن