نئی دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن 2022 کے امتحانات میں 95واں مقام حاصل کرنے والی دیویانشی بتاتی ہیں کہ جب انہوں نے دوسری بار کوشش کی اور وہ کامیاب نہیں ہو سکی تو انہیں کافی مایوسی ہوئی لیکن دو بار ناکام ہونے کے بعد بھی انہوں نے ہار نہیں مانی اور مسلسل کوششیں کرتی رہیں جس کے بعد اب انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سول سروسز کے امتحانات میں رواں برس لڑکیوں نے اپنا پرچم لہرایا ہے۔ شروعاتی چاروں پوزیشنز پر اپنا قبضہ جماتے ہوئے لڑکوں کو گزشتہ برس کی طرح ہی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایسے ہی امیدوار سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات کی۔ دیویانشی سنگلا نے یو پی ایس سی 2022 کے امتحانات میں 95واں رینک حاصل کرکے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ ساتھ اپنے والدین کا نام روشن کیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے محمد راحم سے بات کرتے ہوئے دیویانشی سنگلا نے بتایا کہ انہیں یہ کامیابی پہلی بار میں ہی نہیں ملی بلکہ اس کے لیے انہیں 3 بار یو پی ایس کے امتحانات سے گزر پڑا اس قبل دو بار میں انہیں ناکامی ہاتھ لگی تھی دیویانشی بتاتی ہیں کہ جب انہوں نے دوسری بار کوشش کی اور وہ کامیاب نہیں ہو سکی تو انہیں کافی مایوسی ہوئی لیکن دو بار ناکام ہونے بعد بھی انہوں نے ہار نہیں مانی اور مسلسل کوششیں کرتی رہی جس کے بعد اب انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: