اردو

urdu

ETV Bharat / state

ظلم اور ناانصافی کے خلاف آئندہ بھی جدوجہد جاری رہے گی: آصف اقبال تنہا - لوگوں کے حقوق کی آواز بلند کریں گے

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دہلی فسادات کے الزام میں گرفتار ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طالب علم آصف اقبال تنہا کو ایک برس کے بعد دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے اور وہ اپنے گھر والوں اور دوستوں کے درمیان واپس لوٹ آئے ہیں۔

asif iqbal tanha
asif iqbal tanha

By

Published : Jun 18, 2021, 1:44 PM IST

Updated : Jun 18, 2021, 1:57 PM IST

اس موقع پر آصف اقبال تنہا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قید و بند کی زندگی سے میرے حوصلے اور عزائم کمزور نہیں ہوئے ہیں، جس ظلم اور ناانصافی کے خلاف میں نے لڑائی شروع کی تھی وہ آگے بھی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا نے میرے خلاف کافی ٹرائل کئے اور مجھ پر غدار وطن کا کیس درج کرکے جیل میں قید کردیا گیا، مجھے اتنی جلدی ضمانت مل جائے گی اس کی مجھے امید نہیں تھی حالانکہ مجھے ملک کی عدالت پر مکمل یقین تھا، اس دوران مجھ پر دہشت گرد، غدار وطن، جہادی اور نہ جانے کیا کیا الزام عائد کئے گئے۔

asif iqbal tanha

آصف نے بتایا کہ پولیس بالکل بھی نہیں چاہتی تھی کہ ہم باہر آئیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اگر ہم باہر آگئے تو ہم پھر سے لوگوں کے حقوق کی آواز بلند کریں گے، انہوں نے کہا کہ پہلے ہم جیسے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اپنی آواز بلند کر رہے تھے اسی طرح آگے بھی کرتے رہیں گے۔

asif iqbal tanha
جیل میں ہوئے ظلم و زیادتی کے سوال پر آصف اقبال تنہا نے کہا کہ جیل ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ کو جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے لیکن جنگ آزادی میں ہمارے اسلاف نے جو قربانیاں دی ہیں وہ اس معمولی قید و بند کی زندگی کے آگے کچھ بھی نہیں ہے۔
Last Updated : Jun 18, 2021, 1:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details