اردو

urdu

ETV Bharat / state

Excise Policy Scam Case منی لانڈرنگ کیس میں سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد - سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد

منی لانڈرنگ کیس میں سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ معاملے کو سنگین قرار دیتے ہوئے جسٹس دنیش کمار شرما کی سنگل بنچ نے عام آدمی پارٹی لیڈر سسودیا کے علاوہ دیگر شریک ملزمان وجے نائر، ابھیشیک بوئن پلی اور بی بابو کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے درج ایف آئی آر کیس میں ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔ پوری خبر پڑھیں۔۔۔

منی لانڈرنگ کیس میں سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد
منی لانڈرنگ کیس میں سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد

By

Published : Jul 3, 2023, 8:26 PM IST

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے قومی دارالحکومت کی شراب پالیسی-2021-22 (جسے بعد میں منسوخ کر دیا گیا تھا) میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور دیگر کی پیر کو ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ معاملے کو سنگین قرار دیتے ہوئے جسٹس دنیش کمار شرما کی سنگل بنچ نے عام آدمی پارٹی لیڈر سسودیا کے علاوہ دیگر شریک ملزمان وجے نائر، ابھیشیک بوئن پلی اور بی بابو کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے درج ایف آئی آر کیس میں ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔

جسٹس شرما نے اپنے حکم میں کہا کہ یہ معاملہ عوام کے پیسے کے بھاری نقصان اور گہری سازش کے الزام پر مبنی ہے۔ اس معاملے میں درخواست گزار سسودیا پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ اس لیے اس معاملے کو ایک مختلف انداز سے دیکھنا ہوگا۔ سنگل بنچ نے کہا کہ اس معاملے میں سابق نائب وزیر اعلیٰ سسودیا پر باہری لوگوں کے مشورے پر شراب پالیسی کو متاثر کرنے کا الزام ہے۔

اس سے پہلے ہائی کورٹ کی اسی بنچ نے 30 مئی کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرف سے درج ایف آئی آر میں سابق نائب وزیر اعلیٰ سسودیا کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ تب اس سنگل بنچ نے سسودیا کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کردی تھی کہ عرضی گزار ایک بااثر شخص ہے اور ضمانت ملنے کے بعد وہ گواہوں کو متاثر کرسکتا ہے۔ اس وجہ سے اسے ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

راوز ایونیو میں واقع ایم کے ناگپال کی خصوصی عدالت نے 31 مارچ کو سسودیا کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد سسودیا نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ خصوصی عدالت نے 28 اپریل کو ای ڈی کے ذریعہ منی لانڈرنگ سے متعلق ایف آئی آر میں سسودیا کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔ سسودیا کو سی بی آئی نے طویل پوچھ گچھ کے بعد 26 فروری 2023 کو گرفتار کیا تھا۔ وہ فی الحال ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعہ درج کیس میں عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: AAP Supporters Protest Against BJP مرادآباد میں دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی رہائی کا مطالبہ

سی بی آئی کیس میں ان کی عدالتی حراست کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سسودیا سے پوچھ گچھ کی تھی اور 9 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ بعد میں خصوصی عدالت نے ای ڈی کی درخواست پر سسودیا کو اس کی تحویل میں بھیج دیا تھا۔ سسودیا کی ای ڈی کی حراست ختم ہونے کے بعد انہیں اس معاملے میں بھی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ سی بی آئی نے 17 اگست 2022 کو سسودیا اور 14 دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی اور اس معاملے میں پہلی بار 17 اکتوبر 2022 کو سسودیا سے پوچھ گچھ کی تھی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details