بی جے پی کے رہنما اور مغربی دہلی ضلع کے سابق نائب صدر جی ایس باوا نے پارک کے قریب گرل سے پھانسی پر لٹک کر خودکشی کرلی۔ تاہم ابھی تک خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
مغربی دہلی: بی جے پی کے سابق نائب صدر نے خودکشی کرلی - West Delhi
مغربی دہلی کے ضلع ہری نگر میں بی جے پی کے سابق نائب صدر جی ایس باوا نے خودکشی کرلی۔ فی الحال کوئی خود کشی کا خط برآمد نہیں ہوا ہے۔
مغربی دہلی : بی جے پی کے سابق نائب صدر نے خودکشی کرلی
اب تک کی معلومات کے مطابق واقعے کے مقام سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ خودکشی کے پیچھے گھریلو وجوہات ہوسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ باوا طویل عرصے سے مغربی دہلی کی سیاست سے وابستہ تھے اور گذشتہ اسمبلی انتخابات میں انہوں نے ضلع میں پارٹی کے لئے کافی مہم چلائی تھی۔ باوا کی موت کی خبر سن کر بی جے پی کارکنان حیران ہیں۔ فی الحال خودکشی کی وجوہات پوسٹ مارٹم کے بعد واضح ہوجائے گی۔