اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ayurvedic OPD سابق فوجیوں کو آیورویدک او پی ڈی ملے گی - او پی ڈی خدمات شروع کرنے کے معاہدے پر دستخط

وزارت آیوش اور سابق فوجیوں کی بہبود کا محکمہ کے مطابق سابق فوجیوں کو آیورویدک او پی ڈی ملے گی۔ وزارت آیوش کی طرف سے ڈاکٹر منوج نیساری نے اور سابق فوجی ’انشدائی سواستھیہ یوجنا‘کے منیجنگ ڈائریکٹر میجر جنرل این آر اندورکر نے معاہدے پر دستخط کئے۔ Ministry of Ayush on Ayurvedic OPD

سابق فوجیوں کو آیورویدک او پی ڈی ملے گی
سابق فوجیوں کو آیورویدک او پی ڈی ملے گی

By

Published : Mar 25, 2023, 9:53 AM IST

نئی دہلی: وزارت آیوش اور سابق فوجیوں کی بہبود کا محکمہ (ای سی ایچ ایس) نے جمعہ کو ملک بھر میں ای سی ایچ ایس پالی کلینک میں آیوروید کی پانچ سال کی مدت کے لئے او پی ڈی خدمات شروع کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے۔ وزارت آیوش نے یہاں بتایا کہ یہ او پی ڈی خدمات انبالہ، میسور، رانچی، ناگپور، بھوپال، چنئی، بھونیشور، میرٹھ، داناپور اور ایلپی (الپ پوجھا) کے 10 پالی کلینک میں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ 37چھاؤنی اسپتالوں، اے ایم ایم سی کے 12فوجی اسپتالوں اور اے ایچ اینڈ آر میں آیوروید او پی ڈی، اے ایف اسپتلا ہنڈن اور پانچ ای سی ایچ ایس پالی کلینک میں آیوروید مرکز پہلے سے موجود ہیں۔ وزارت آیوش کی طرف سے آیوروید صلاح کار ڈاکٹر منوج نیساری نے خصوصی سکریٹری پرمود کمار پاٹھک کی موجودگی میں سابق فوجی ’انشدائی سواستھیہ یوجنا‘کے منیجنگ ڈائریکٹر میجر جنرل این آر اندورکر نے معاہدے پر دستخط کئے۔

معاہدے کے مطابق آیوروید او پی ڈی سب رضاکارانہ بنیاد پرسبھی اے سی ایچ ایس ارکان کے لئے ہندوستان کے مختلف علاقوں میں 10ای سی ایچ ایس پالی کلینک اور ڈسپنسریوں میں قائم کی جائے گی۔ وزرات وقت وقت پر تکنیکی رہنمائی فراہم کرے گااور آیوروید ڈاکٹروں اور فارمسٹوں کو ان کی تقرری کے لئے فہرست بنائے گا اور ضروری آیوروید دواؤں کی فہرست اور دیگر تکنیکی تعاون فراہم کرے گا۔ سابق فوجی بہبود کا محکمے سے متعلق پالیکلینک میں مناسب جگہ پر ضروری انفراسٹرکچر-کمرے، فرنیچر، دیگر سہولیات فراہم کرے گا۔ آیوروید کے ماہرین، آیوروید جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسرز اور پیرامیڈیکل استاف کو معاہدے کی بنیاد پر مقرر کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details