سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان Asif Mohammad Khanکو اوکھلا اسمبلی حلقہ میں ایم سی ڈی Municipal Corporation of Delhi ملازمین کی پٹائی کرنے اور انہیں مرغا بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ سنٹرل زون کے ایم سی ڈی Municipal Corporation of Delhi انسپکٹر رام کشور نے پولیس میں آصف محمد خان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ انہوں نے ایم سی ڈی ملازمین کے ساتھ نارواں سلوک اختیار کرنے اور حملہ کرنے کا سابق رکن اسمبلی پر الزام عائد کیا ہے۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ آصف محمد خان نے ایم سی ڈی کے عملے کے ساتھ بدسلوکی اور بدتمیزی کی، وہیں سرکاری کام میں بھی رکاوٹ ڈالی۔ شکایت موصول ہونے کے بعد شاہین باغ پولیس تھانے Shaheen Bagh Police Station میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم آصف محمد خان کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج
واضح رہے کہ دہلی کے اوکھلا اسمبلی حلقہ میں ایس ڈی ایم سی ملازمین کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پوسٹر نکالنے کے بعد ایم سی ڈی ملازمین کے ساتھ کانگریس کے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان نے بدتمیزی کی اور انہیں مرغا بنایا۔