نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے نیویارک شہر میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی تنصیب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہر بھارتی کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گاندھی جی کے خیالات اور مشورے زمین کو مزید خوشحال بنانے اور دنیا کے لیے زیادہ صحت مند ترقی کی سمت میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ جمعرات کو ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم مودی نے کہا ’’ہر بھارتی کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ دیکھ کر فخر ہے‘‘۔ گاندھی جی کی خیالات اور مشورے ہماری زمین کومزید خوشحال اور دنیا کے لئے ترقی کو اور زیادہ صحت مند بنائیں۔ Mahatma Gandhi's statue at UN HQ
مودی نے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں لی گئی تصویر کے ساتھ یہ ٹویٹ بھی کیا ہے ، جس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور اقوام متحدہ میں بھارت کی مستقل سفیر روچیرا کمبوج بھی موجود ہیں۔ ہندوستان نے مہاتما گاندھی کا یہ مجسمہ اقوام متحدہ کو تحفے میں دیا ہے۔ وزیر خارجہ جے شنکر اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گٹیرس نے بدھ کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے نارتھ گارڈن میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں مجسمے کی نقاب کشائی کی۔