پورا ملک کورونا جیسی خطرناک بیماری سے لڑ رہا ہے۔ کورونا کی وجہ سے اس وقت بازار کو معاشی بدحالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیکن حالت اب اتنی خراب ہوگئی ہے کہ چھوٹے تاجروں کو پچھلے 60 دنوں سے کوئی کام نہیں ملا ہے، ایسی صورتحال میں تاجروں کے لئے گزارا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران چھوٹے تاجر کمل اور جئےراج جو سینڈل بنانے میں ملوث ہیں، نے بتایا کہ اس دوران کاروباری حالات اتنے خراب ہیں کہ نہ تو دکان کا خرچہ آتا ہے اور نہ ہی اپنے گھر والوں کے لئے دو وقت کے کھانے کا انتظام ہورہا ہے۔ ہم لوگوں پر دو طرفہ اقتصادی حملہ ہوا ہے۔ حکومت سے ہماری واحد اپیل ہے کہ جلد سے جلد کورونا پر قابو پایا جائے اور ساتھ ہی ہم جیسے تاجروں کی بھی مدد کی جائے تاکہ ہم اس معاشی کساد بازاری پر قابو پاسکیں۔