اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندھی سمرتی پہنچی ای ٹی وی بھارت کی ٹیم - دہلی کا گاندھی سمرتی

آج پورا ملک بابائے قوم مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر انہیں یاد کر رہا ہے۔ ایسے میں ای ٹی وی بھارت مہاتما گاندھی سے متعلق یادوں کے بارے میں جاننے کے لیے دہلی کے گاندھی سمرتی پہنچا، جہاں ان کی یادیں آج بھی زندہ ہے۔

گاندھی سمرتی پہنچی ای ٹی وی بھارت کی ٹیم
گاندھی سمرتی پہنچی ای ٹی وی بھارت کی ٹیم

By

Published : Jan 30, 2020, 2:17 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 12:53 PM IST

کبھی بڑلا ہاؤس کے نام سے مشہور رہے گاندھی سمرتی بھون میں جاتے ہی ان کی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں۔ یہاں مہاتما گاندھی نے اپنی زندگی کے آخری 144 دن گزارے تھے۔ ان کے آخری 144 دنوں کی یادیں یہاں موجود ہیں۔

گاندھی سمرتی پہنچی ای ٹی وی بھارت کی ٹیم، دیکھیں ویڈیو

ساتھ ہی وہ احساسات جو جسمانی طور پر شامل نہیں ہو سکتے ہیں انہیں یہاں تصاویر کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

مہاتما گاندھی کو جب گولی ماری گئی، تو وہاں پر ونسینٹ سین نام کا ایک انگریز تھا۔ اس نے پرارتھنا سبھا کی جگہ تک مہاتما گاندھی کو آتے دیکھا تھا اور پھر ان کی قتل کا عینی شاہد بھی رہا۔

مہاتما گاندھی کی آخری وقت کی یادوں کو اس نے جس طرح بیاں کیا ہے، اسے یہاں تصویر فریم کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی مہاتما گاندھی کے آخری دیدار سے لے کر آخری سفر تک کی تصاویر بھی یہاں ہیں۔ کس طرح سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے آخری دیدار کے لیے انڈیا گیٹ پر لوگوں کا ہجوم امڈا تھا اور کس طرح راج گھاٹ میں ان کی آخری رسومات دیکھنے کے لیے لوگ پیڑ پر چڑھ گئے تھے، ان سب کا یہاں احساس کیا جا سکتا ہے۔

بھلے ہی گاندھی کا یہ بھارت 71 برسوں سے بغیر گاندھی کے چل رہا ہے لیکن گاندھی سمرتی میں اب بھی گاندھی کے احساس ہیں، جو حالیہ وقت میں بھی گاندھی کے تمام نطریات کو تازہ کرتے ہیں۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 12:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details