اردو

urdu

ETV Bharat / state

NEET UG 2022 topper Tanishka Yadav نیٹ یوجی ٹاپر تنیشکا یادو کی کامیابی کا راز - NEET Topper Tanishka Yadav

ںیٹ ٹاپر تنیشکا یادو سنیچر کو اپنے گاؤں پہنچیں، گھر پہنچنے پر گاؤں والوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اسی دوران نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے تنشیکا یادو سے خاص بات چیت کی۔ تنیشکا نے اپنی کامیابی کا راز اور کورونا کے دور میں کی گئی تیاریوں کے بارے میں خاص بات چیت کی۔ NEET UG 2022 topper Tanishka Yadav

نیٹ یوجی ٹاپر تنیشکا یادو کی کامیابی کا راز
نیٹ یوجی ٹاپر تنیشکا یادو کی کامیابی کا راز

By

Published : Sep 10, 2022, 9:02 PM IST

مہیندر گڑھ: ہریانہ کےمہیندر گڑھ کی تنیشکا یادو نے نیٹ یوجی 2022 امتحان میں ملک بھر میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ نیٹ ٹاپر تنیشکا یادو نے 720 میں 715 نمبرات لاکر ملک میں بھر میں اول مقام حاصل کیا ہے۔تنیشکا کی اس کامیابی سے پورے علاقے میں جشن کا ماحول ہے، تنیشکا کے والدین گاؤں میں ہی رہتے ہیں۔ دونوں سرکاری ٹیچر ہیں۔ مرزا پور باچھود پہنچنے پر تنیشکا کا گاؤں کے لوگوں نے شاندار استقبال کیا۔ مقامی لوگوں نے تنیشکا کا پھول مالا پہناکر استقبال کیا۔ NEET UG 2022 topper Tanishka Yadav

نیٹ یوجی ٹاپر تنیشکا یادو کی کامیابی کا راز

تنیشکا یادو سنیچر کو صبح 11 بجے اپنے گاؤں پہنچی، گاؤں پہنچنے پر مقامی لوگوں نے تنیشکا اور ان کے والد کرشنا کمار کا پھول مالا پہناکر استقبال کیا۔ اس کے بعد تنیشکا یادو کو کھلی گاڑی میں بیٹھاکر پورے گاؤں میں گھومایا گیا۔ گاؤں میں بھی جگہ جگی تنیشکا کا زبردست استقبال کیا گیا۔ تنیشکا کی اس کامیابی سے گاؤں میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ NEET Topper Tanishka Yadav

اس پروگرام میں نارنول اور اٹیلی سے کئی پارٹیوں کے رہنما، سماجی کارکنان اور مقامی لوگ موجود تھے۔ بتادیں کہ مرزاپور بچھود گاؤں کے ہی پیوش، سلونی اور آدتیہ کا بھی نیٹ یوجی میں سلیکشن ہوا ہے۔اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔تنیشکا دسویں تک کی تعلیم یدوونشی شکشا نیکیتن نارنول سے حاصل کی۔ اس کے بعد 12 ویں کی پڑھائی انہوں نے راجستھان کے کوٹہ شہر میں حاصل کی۔ Mirzapur Bachhod Village Narnaul

یہ بھی پڑھیں:NEET 2022 Result ہریانہ کی تنشکا نے نیٹ امتحان میں اول مقام حاصل کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details